16 دسمبر، 2024، 6:21 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85691955
T T
0 Persons

لیبلز

ایران "برکس تنظیم" کے سیاحتی تجارتی پروگراموں کی میزبانی کے لیے تیار

ماسکو/ ارنا- روس میں ایران کے کلچرل اتاشی مسعود احمدوند نے ایران کی تاریخی اور ثقافتی میراث کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران برکس تنظیم کے سیاحتی اور تجارتی پروگراموں کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مسعود احمدوند نے ماسکو میں اٹھارہ ممالک کے صنعت سیاحت کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران، برکس رکن ممالک اور جنوبی دنیا کے مابین جو موضوع بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے اور تاجروں اور سیاحوں کی آمد و رفت کی ضمانت فراہم کرتا ہے، وہ ہے ثقافت اور سیاحت۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے 27 تاریخی مقامات یونیسکو کی فہرست میں درج ہیں اور سیاحت کی بنیادی تنصیبات کی موجودگی کے پیش نظر سیاحت اور تجارت میں ایران کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔

روس میں ایران کے کلچرل اتاشی نے کہا کہ گزشتہ چند سال کے دوران ایران قالین، زعفران، پیٹروکیمیکل مصنوعات اور سیاحت کی متعدد عالمی نمائشوں کا بھی میزبان رہا ہے جس سے ایران کی غنی تاریخ اور ثقافت اور تجارتی ماحول فراہم کرنے کی صلاحیت کی عکاسی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے مابین تجارتی، ثقافتی، سیاحتی اور تعلیمی تعاون اور طلبا کے تبادلے سے ان ممالک کے مابین اتحاد مضبوط اور مغربی ذرائع ابلاغ کا غلط پروپیگینڈا بے اثر ہوسکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .